مغرب کے حقوق نسواں کے نعرے جھوٹ ہیں،رانا طہٰ

208

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی70کے امیر رانا طہٰ خاں، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن، ڈاکٹر محمد انور، رانا نذیر خاں، الطاف الرحمن، ڈاکٹر عبدالعلیم اور طارق سرور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو بے شمار حقوق دیے ہیں، مغرب کے حقوق نسواں اور عورت کی آزادی کے نعرے ڈھکوسلے اور جھوٹ ہیں، عورت کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے عورت کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔ میرا جسم میری مرضی کا پرچار کرنے والی جدید جاہلیت کی نمائندہ ہیں۔ عزت، تعلیم، صحت، کفالت، تحفظ اور وراثت میں حق عورت کے بنیادی حقوق ہیں، پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں عورتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ جماعت اسلامی عورتوں کو یہ سب حقوق دلانے کے لیے کوشاں ہے۔