واقعہ معراج انسانیت کی تکمیل کا واقعہ ہے، رانا طہٰ

187

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 70کے امیر رانا طہٰ نے کہا ہے کہ واقعہ معراج انسانیت کی تکمیل کا واقعہ ہے، اس رات جب آپﷺ کو مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ لے جایا گیا جہاں آپﷺ نے تمام انبیا علیہ السلام کی نماز کی امامت کی اور بعد ازاں بذریعہ براق آسمانوں کی سیر کرائی گئی، انبیا و رسل علیہ السلام اجمعین سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں، جنت کی نعمتوں کا نظارہ کروایا گیا اور دوزخ کے عذاب سے آگاہی فراہم کی گئی اور رب تعالیٰ رب ذوالجلال سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجگانہ نماز کا تحفہ بھی اسی معراج کی برکت سے نصیب ہوا۔ یہی تو وہ موقع ہے جب سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی کفار کے سامنے اس واقعے کی تصدیق نے سیدنا ابو بکر صدیقؓکو صدیق کے لقب سے نوازا۔