یوتھ کنونشن اسلامی انقلاب کا تازہ جھونکا ثابت ہوا ہے، زبیر لطیف

174

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر میاں زبیر لطیف، جنرل سیکرٹری چودھری نوید اسلم، نائب امیر میاں عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم اور دیگر نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ نے پنجاب بھر کے نوجوانوں کو لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پر جمع کرکے ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے، یوتھ کنونشن اسلامی انقلاب کا تازہ جھونکا ثابت ہوا ہے۔ فیصل آباد کے ہزاروں نوجوانوں نے کنونشن میں شریک ہوکر ثابت کردیا کہ وہ اسلامی پاکستان چاہتے ہیں، اپنے بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے تاریخی مقام پر نوجوانوں کو الیکشن 2018ء کے ٹکٹ دے کر ’’آج کا نوجوان، کل کا حکمران‘‘ کے خواب کو عملی تعبیر دے دی، نوجوان اٹھ کھڑے ہوں اور اس گلے سڑے بوسیدہ کرپٹ نظام کو زمین بوس کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور سراج الحق کا ساتھ دیں، 70 برسوں سے اسلامی ریاست پر قابض حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب عوام صحت، صاف پانی اور تعلیم جیسی بنیاد ی سہولیات سے محروم ہیں، قوم کرپٹ اور بددیانت اشرافیہ سے نجات کے لیے صادق و امین اور دیانت دار قیادت کے شانہ بشانہ جدوجہد کرے اور پاکستان کو قائد اعظمؒ کے خواب کو تعبیر دیتے ہوئے اسلامی وفلاحی ریاست بنائے۔