فیض آباد دھرنا‘ ہلاکتوں کا مقدمہ 4 ماہ 18دن بعد درج

110

راولپنڈی (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کے شرکا پر پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 7 افرادکے جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہونے کے واقعہ کی ایف آئی آر 4ماہ 18دن بعد درج کر لی گئی ہے تحریک لبیک کے رہنما محمد حفیظ اللہ جان سکنہ مکان نمبر705بلال ا سٹریٹ پیپلز کالونی اٹک کی مدعیت میں یہ ایف آئی آر تھانہ صادق آباد میں درج کی گئی ہے تاہم تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,324اور427کے تحت درج ایف آئی آرنمبر325/18 میں کسی بھی سیاسی و حکومتی شخصیت یا انتظامی و پولیس افسر کو نامزد نہیں کیا گیا۔