کوئٹہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق 

171

کوئٹہ/ دکی/ بنوں (خبر ایجنسیاں) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے،فا ئرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف مسیحی برادری کے لو گوں نے گولی مار چوک پر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی۔ ادھرضلع دکی کے علاقے لونی میں فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرکے قبضے میں لے لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔علاوہ ازیں بنوں میں چیک پو سٹ کے قریب ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
کیاگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو کنٹونمنٹ ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔