نکاح نبی کریمؐ کی خوبصورت سنت اور مسلم معاشرے کی پہچان ہے،پروفیسر محمد ابراہیم خان

119

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ نکاح نبی کریم ؐ کی خوبصورت سنت ہے، یہ مسلم معاشرے کی پہچان اور ہمارے خاندانی نظام کی قابلِ فخر بنیاد ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد مائی جان علامہ اقبال کالونی میں قاضی عبدالقدیر کی صاحبزادی ہاجرہ مریم اور سید عزیر حامد کے صاحبزادے سید حمزہ عزیر کے نکاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر محمد ابراہیم نے خطبہ نکاح پیش کیا اور دعا کروائی۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید قصوری، جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ، امیر ضلع رورل شمس الرحمن سواتی، امیر سٹی ڈسٹرکٹ سید عارف شیرازی، قاضی عبدالقدیر، سید عزیر حامد، مولانا عبدالجلیل، رضا احمد شاہ، رضوان احمد، چودھری ظفر یاسین، محمد جمیل قریشی، انور حسین ملک، کینٹ بورڈ ممبران راجا جہاندار، ارشد محمود قریشی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔