بڑھتے ہوئے حادثات

75

آج کل کراچی شہر میں ٹر یفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آئے روز اخبارات اور نیوز چینلوں میں حادثات کی خبر پڑھنے اور سننے میں آتی رہتی ہیں۔ ان حادثات کی بہت ساری وجوہ ہیں جن میں سب سے زیادہ عام یہ ہے کہ لوگ بہت تیزی اور لاپروائی سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے ہیں خصوصاً نوجوان لڑکے۔ دوسری بڑی وجہ لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ جن میں سگنل توڑنا، اوورٹیک کرنا، ریس لگانا، رفتار کی حد سے زیادہ تیز گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا عام ہے۔ ہر کوئی جلدی میں رہتا ہے اور چاہتا ہے کہ پہلے نکل جائے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین۔
سید مہدی رضا، کراچی