یہ رویے غلط ہیں

126

مسجد اللہ کا گھر ہے یہاں بچہ، بڑا، بزرگ سب ایک درجے میں ہیں۔ اکثر مسجدوں میں بچوں کے ساتھ رویے صحیح نہیں ہیں، اگر بچہ شروع کی صفوں میں کھڑا ہوگیا تو سارے نمازی پیچھے بھیج دیتے ہیں تم بچے ہو۔ بچوں یا جوانوں سے رویہ ایسا مثبت ہو کہ بچہ بھاگا بھاگا آئے، دوڑ دوڑ کر مسجد کے کام کرے، اس کا دل لگے آگے آئندہ اُسے سارے کام سنبھالنے ہیں، مسجد کی رونق بڑھانے کی فکر ہونی چاہیے، ویسے بھی ہمارے نمازی کم ہورہے ہیں جب کہ مسجدیں خوبصورت بن رہی ہیں۔ قربِ قیامت کے آثاروں میں سے ایک آثار یہ بھی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کرے آمین۔
سائرہ بانو، ضلع بن قاسم