معاشرے کی ترقی میں والدین کا کردار

439

والدین اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ سچے اور اچھے مسلمان اور اللہ کے فرمانبردار بندے بن جائیں، بچوں کو بہترین اور باعمل مسلمان بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے کردار کی تعمیر پر توجہ دی جائے۔ بچوں کے ذہنوں پر فضول اصول کا بوجھ نہ ڈالیں بلکہ دلچسپ قصے کہانیاں اور اچھی اخلاقی نصیحتوں کا مفہوم سمجھائیں تا کہ معاشرے میں ان کا کردار مثالی ہو اور یہ کسی بھی شعبے سے منسلک ہو کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں اور آپ کی پختہ تربیت سے کوئی ان کا ضمیر نہ خرید سکے۔ بچوں کو بُری صحبت سے بچانے کے لیے ان کی عمر کے لحاظ سے قرآن و حدیث کی تعلیم، پاکیزہ لٹریچر و رسائل فراہم کیا جائے۔ خلاف شریعت کاموں سے روکا جائے اور اپنے طرز عمل سے یہ بات بچوں کو واضح کردی جائے کہ خلاف شریعت بات قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔
آسیہ مشتاق