اہل کراچی: جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

110

کراچی میں جماعت اسلامی نے نادرا، اور بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کی اور اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ اب جماعت اسلامی پانی کی فراہمی کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ اہل کراچی کو چاہیے کہ کراچی کے مسائل حل کرانے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، تاکہ کراچی پھر سے بارونق اور پرسکون شہر بن سکے۔ جماعت اسلامی ایک طرف ملکی سیاست میں اہم اور مثبت کردار ادا کررہی ہے، دوسری طرف پورے ملک میں رفاعی کاموں کے شعبے اپنا کام کررہے ہیں، تعلیم اور صحت۔ یتیم بچوں کی کفالت، صاف پانی کی انتہائی کم نرخ پہ فراہمی، مستحق خواتین کی اعانت، عوامی مسائل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی وغیرہ۔ 3 مارچ کے یوتھ کنونشن میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر محترم سراج الحق نے کراچی کے نوجوانوں کو آگے آنے اور کراچی کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا جو پیغام دیا ہے وہ بہت اہم ہے۔ اس وقت کراچی کی جو صورت حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، کراچی مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ کراچی کے عوام کو اس بات کا ادراک ہوجانا چاہیے کہ اپنے شہر کو پرسکون اور خوشحال بنانے کے لیے انہیں ایک مخلص قیادت کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
نوید خان، کراچی