ظلم پر خاموش نہ رہا جائے

114

مسلمان کو کفار کے ہاتھوں سے ذبح ہونے کے لیے چھوڑ دینا پھر ان کا لہو بہتے دیکھ کر ’’لاحول‘‘ پڑھنا اور پھر ’اناللہ واناالیہ راجعون‘‘ کا ورد کرنا، دور کھڑے ہو کر کف افسوس ملنا، مگر ان کی مدد کے لیے ایک قدم نہ اٹھانا یہ اللہ کے دین کے ساتھ کھیل تماشا نہیں تو اور کیا ہے۔اگر کل یہ ظلم و ستم ہم پر ہو اور کوئی ہماری مدد کے لیے نہ آیا تو ہمارے اوپر کیا بیتے گی۔ یہی حالات آج شام، روہنگیا، فلسطین اور برما کے ہیں۔ وہاں انسانی جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کیے جارہے ہیں، ان کو بُری طرح سے مارا جارہا ہے اور ہم اپنے گھر میں کتنے ٹھنڈے ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ آخر میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ آپ لوگ ان کے لیے دعا کریں اور ان کے لیے جتنا ہو سکے صدقہ، خیرات یا فنڈ نکالیں تا کہ وہ ان سے کچھ کھانے پینے کی اور پہننے کے لیے کپڑے خرید لیں۔
عسرہ عامر