بے وقت بجلی کا بحران

108

بجلی کا بحران گرمیاں آتے ہی بڑھنے لگا ہے۔ اب نہ صرف لوڈشیڈنگ اپنے مخصوص وقت پہ ہوتی ہے بلکہ دن میں ایک یا دو بار بھی غائب ہوجاتی ہے۔ رات کے کسی پہر بھی چلی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عوام پریشان ہیں، بلکہ نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم بھی امتحانات کی تیاری صحیح طرح سے نہیں کرپا رہے ہیں۔ جہاں روز بروز گرمی میں اضافہ ہورہا ہے وہی لوڈشیڈنگ میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ بجلی کے بل بھی زیادہ آرہے ہیں۔لہٰذا میری کے الیکٹرک سے درخواست ہے کہ بے وقت بجلی کے بحران کو ختم کیا جائے۔
سیدہ بتول زہرہ ، جامعہ کراچی