نواز شریف اور ان کے خاندان نے انصاف کا مقابلہ گولیوں سے کرنا شروع کر دیا ،شیخ رشید 

156

راولپنڈی(آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ سازشوں کی کڑی ہے،شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز نے فیصلوں کے خلاف سازشیں کیں ، مریم نواز کہتی ہیں کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف باہر نکلیں۔ گزشتہ روزایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے انصاف کا مقابلہ مشکل ہے،اس لیے ان لوگوں نے انصاف کا مقابلہ گولیوں سے کرنا شروع کر دیا ہے، قوم عدلیہ اور انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ الیکشن پراس کو ڈی ریل کرنے اور انصاف کو روکنے کی سازش ہے ۔