میڈیا پر معاشرے کی ہر برائی کی تشہیر بند کی جائے

199

شاید دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہو گاجس کے میڈیا کو ہر شے دکھانے کی آزادی ہے۔ مارننگ شوز کے ذریعے دوسرے ممالک میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم بہت ہی فارغ اور بیکار قوم ہیں۔ہمیں اپنی شادیوں مایوں مہندی سے فرصت نہیں، رنگ گورا کرنے،ناچ گانے اورہلڑ بازی کے سوا ہمیں کوئی کام نہیں۔ نیوز چینلز کے ذریعے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ دنیا کا سارا گند اور ساری برائیاں ہمارے ملک میں ہیں۔ سیاست دانوں اور اداروں کی کرپشن دکھا کر یہ تاثر دیا جاتا ہے بے ایمان اور بد دیانت ہم ہیں۔سڑکوں کا کچڑا دکھا کر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود ہم گندے لوگ ہیں۔زیادتی اور بم دھماکوں کے واقعات دکھا کر یہ تاثر دیا جاتا ہے ملک میں تحفظ نام کی کوئی شے نہیں۔ہر طرح کی کھانے پینے کی اشیا ناچ گانا ڈال کر یہ تاثر دیا جاتا کہ ہم کوئی نچنیا قوم ہیں جن کے حکمران مغربی ممالک کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور عوام غیر ملکی ثقافت پر۔
میڈیا پر معاشرے کی ہر برائی کی تشہیر بند کی کیونکہ برائی کی تشہیر سے برائی بڑھتی ہے نہ کہ کم ہوتی ہے۔
صائمہ عبدالواحد، کراچی
saimaawahid05@gmail.com