5مئی کو جماعت اسلامی لیاقت باغ میں کنونشن منعقد کرے گی ،ظفرجوئیہ

149

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی نے 5مئی کولیاقت باغ کے تاریخی مقام پر جے آئی یوتھ کنونشن منعقد کرنے کااعلان کردیا ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کے مطابق کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے ، مرکزی صدرجے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل ، امیر صوبہ میاں مقصوداحمداور صوبائی صدررسل خان بابر سمیت دیگرنوجوان قائدین خطاب کریں گے جبکہ کنونشن میں ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے ۔