اسلامی این جی اوز پر پابندی ملک دشمن اقدام ہے، عمیر فاروق

220

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 62کے امیرحافظ عمیرفاروق ،راناعدنان خاں،مولوی صادق علی، راؤ شیر افگن، میاں محمد کاشف، راؤ محمد سرور اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وطن عزیز میں انسانیت کی اصلاح و فلاح کیلیے کام کرنے والی اسلامی این جی اوز پر پابندی لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اورکہا کہ اسلامی این جی اوز پرپابندی اور بیرونی سرمایہ پر پلنے والی اسلام و ملک دشمن ایجنڈے کی حامل این جی اوز کو کھلی چھوٹ جیسے اقدام سراسر اسلام و ملک دشمنی ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ جن اسلامی این جی اوز فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الرشید ٹرسٹ، الامہ ٹرسٹ اور الاختر ٹرسٹ پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے خلاف کوئی غیر قانونی کام کرنے کا ایک بھی الزام نہیں محض امریکا و مغرب کی خوشنودی کیلیے ان اسلامی این جی اوز پر بلا جواز قدغن سراسر انصاف کاخون اور نظریہ پاکستان کے منافی ہے کیونکہ پاکستان ایک نظریاتی اوراسلامی و فلاحی ریاست ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پابندی کے ضمن میں حکومت صدارتی آرڈیننس واپس لے اور پارلیمنٹ میں اسکے خلاف بل پیش کرنے کا ارادہ ترک کرے ورنہ ایسے اسلام دشمن اقدام امریکی ایجنٹ حکمرانوں کو لے ڈوبیں گے۔