محکمہ خوراک پنجاب کا صوبے بھر میں گندم خریداری مراکز کل سے کھولنے کا فیصلہ

289

شاہ جیونہ (آئی این پی) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں گندم خریداری مراکز کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق خریداری مراکز پر 16 سے 20 اپریل تک کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، 21 اور 22اپریل کو مراکز پر درخواستوں کی چھان بین، 22 اپریل کو تمام ڈی سی اوز باردانہ کے اہل کاشتکاروں کی تعداد ڈائریکٹر فوڈ کو ارسال کریں گے، اسی طرح 23 اپریل کو فی ایکڑ باردانہ کی فراہمی کا فیصلہ جبکہ 24 اپریل کو باردانہ کی باقاعدہ تقسیم شروع کردی جائے گی۔

جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی ) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سینئر نائب صدر جمعیت اتحاد العلما پاکستان مولانا عبدالجلیل نقشبندی اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک محمد اعظم نے سینئر فوٹو جرنلسٹ ایم جاوید چودھری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پرجا کر تعزیت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور دُعابھی کی ۔

ذہنی مریض وزیر بلوچ کی گمشدگی پر عدالت کی برہمی

حیدرآباد(اسٹا ف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے کوئٹہ کے رہائشی ذہنی مریض وزیر بلوچ کے ذہنی امراض کے اسپتال سر کاوس جی سائیکٹری اسپتال گدو حیدرآبادسے پراسر ار طور پر غائب ہو جانے کا نوٹس لیتے ہو ئے مذکورہ اسپتال کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ مریض کو تلاش کررہی ہے ۔