عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا مستقبل عبرتناک ہوگا

170

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 68 کے امیر میاں زبیر لطیف اور چودھری نوید اسلم نے کہا کہ ا قتدار اللہ کی امانت ہے، عوام کی خدمت نہ کرنیوالے امانت میں خیانت کرتے ہیں، امانتوں کا تحفظ نہ کرنے اور عوام کی دل آزاری کرنے والے ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے، عزت وذلت اللہ عزوجل کی عطاکردہ ہے، نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تاحیات نااہلی عوام کے اعتماد اور ووٹوں کی تذلیل کا نتیجہ ہے،ملک کی دولت لوٹنے اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا مستقبل عبرتناک ہوگا،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں کو مسترد کردیں جنہوں نے اقتدار میں آجانے کے بعد عوام سے وفا نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اچھے اور وفادار اور محب وطن افراد کو آگے لانے کیلیے عوام کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا،بار بار باریاں لینے والوں نے عوامی مسائل کے حل کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے مدت اقتدار کو پورا کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت نا کرنے والے اللہ کے قہر سے بچ نہیں سکیں گے،پاکستان کے عوام کا استحصال کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں ناکامی کا سامنا ہوگا،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلیے ضروری ہے کہ بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسی مرتب کی جائے،بیرونی قرضوں کے بجائے ملک کے وسائل پر انحصار کیا جائے۔ عوام ملک کی ترقی واستحکام کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔