گھریلو ٹوٹکے

400

٭…چاولوں کو دیر پا رکھنے کے لیے کچے چاول میں نیم کے چند پتے ڈال دیں اس سے چاول دیر تک محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔
٭…اگر آپ کی دیواریں یا کچن کے شیلف چکنائی سے بھر گئے ہوں تو سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں پھر کوئی نرم تولیہ کے کر بیکنگ پائوڈر سے صاف کریں جمی ہوئی چکنائی اترجائے گی۔
٭…آٹے میں اگر سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہوں تو چند تیز پتے لے کر آٹے میں اوپر نیچے ڈال دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے پیدا نہیں ہوں گے۔
٭…اگر آپ کے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو وہاں تھوڑا سا شہد لگائیں اور کچھ دیر کے بعد دھو لیں ان شاء اللہ چیونگم اتر جائے گی۔
٭…وہ لوگ جن کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہو روزانہ کھجوریں کھائیں اس کے علاوہ لال چقندر کا استعمال بھی ان کے لیے بہترین ہے۔

اپنی مالی و جسمانی حالت کا موازنہ مت کیجیے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’ تم میں جو شخص کسی ایسے آدمی کو دیکھے جو اس سے زیادہ مالدار اور اس سے زیادہ اچھی شکل و صورت کا ہو (اور اس کو دیکھ کر اپنی حالت پر رنج و حسرت ہو، اللہ کا شکر ادا کرنے میں سستی و کوتاہی واقع ہوتی ہو اور اس آدمی کے تئیں رشک و حسد کے جذبات پیدا ہوتے ہوں) تو اس کو چاہیے کہ وہ اس آدمی پر نظر ڈال لے جو اس سے کمتر درجہ کا ہے (تاکہ اس کو دیکھ کر اپنی حالت پر اللہ کا شکر ادا کرے اور نعمت عطا کرنے والے پروردگار سے خوش ہو‘‘۔ (بخاری)