شمالی وزیرستان ،بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکا، جوان شہید

117

شمالی وزیرستان (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں حوالدار عرفان علی نے جام شہادت نوش کرلیا۔ امن کی بحالی کے بعد مختلف دہشت گردی سے تباہ شدہ علاقوں میں بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں جن میں کئی مقامات پر پاک فوج کی طرف سے عوام کے لیے بارودی سرنگوں کی صفائی اور ان کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج شمالی وزیرستان سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے اسکیننگ جاری رکھے ہوئے ہے۔