پنجاب میں بھی غیر متعلقہ شخصیات سے سیکورٹی واپس، رپورٹ عدالت میں پیش

118

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس کے حکم پر سیکورٹی پر مامور 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔چیف جسٹس نے گزشتہ روز عدالت عظمیٰ پشاور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چاروں صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی تھی۔آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے بھی چیف جسٹس کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سیکورٹی پر مامور 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جنہیں سیکورٹی کی ضرورت ہے انہیں ضرور سیکورٹی دیں، ایسانہ ہوسیکورٹی نا ہونے کی وجہ سے کوئی سانحہ ہو۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو شاباش دی اور 2 ہفتوں میں سیکورٹی واپس لینے سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرلی۔