ملک میں جسٹس ثاقب نثار کی آمریت قائم ہے،نواز شریف

293
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی پر آرہے ہیں
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی پر آرہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک +صباح نیوز +آن لائن)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بدترین ڈکٹیٹر شپ قائم ہے،مجھ پر مارشل لا میں بھی اتنی پابندیاں نہیں لگائی گئیں،کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،حق کی خاطر لڑوں گا تاکہ قوم کے سامنے سچ آئے، مارشل لا کا راستہ روکنے کی باتیں کرنے والے خود مارشل لا لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں،اسپتالوں‘ اسکولوں کے دورے کرنا ان کا کام نہیں بلکہ ان کا کام 18 لاکھ زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اخبارات ‘ الیکٹرونک میڈیا کی زبان بندی کی جارہی ہے ،میری زبان بندی کی جارہی