مظفرآباد :جیپ کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق 

75

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر آباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد سے سیری درہ جانے والی جیپ کلساں کے مقام پر کھائی میں جا گری جس کے باعث جیپ میں سوار 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے ۔کھائی میں سے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ مزید کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے، تاحال جیپ میں سوار افراد کی تعداد کا درست اندازہ نہیں ہوسکا۔امدادی اداروں کے مطابق اندھیرے کے سبب امدادی کارروائیوں میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔