ماڈل ایان علی کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور 

132

راولپنڈی (آن لائن) کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے معروف ماڈل ایان علی کی ایک روز کے لیے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کسٹم عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج راجا غضنفر نے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر وکیل استغاثہ امین فیروز نے ماڈل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جبکہ دوسری جانب ملزمہ ایان علی کے وکیل نے ایک روز حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ایک روز کے لیے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔