خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام 

42

راولپنڈی(آن لائن ) خیبرپختونخواہ میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں 2خودکش حملہ آور پکڑے گئے، جبکہ وزیرستان کے علاقے دوسلی میں آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔