سیکرٹری دفاع سے جرمنی کے وائس چیف آف ڈیفنس کی ملاقات 

77

راولپنڈی(اے پی پی) سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ سے وفاقی وزارت دفاع جرمنی کے وائس چیف آف ڈیفنس وائس ایڈمرل جواسم روہیل کی ملاقات ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ نے مسلح افواج کی کامیابیوں، نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد پر تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کامیاب حکمت عملی کے مختلف پہلووں سے روشنی ڈالی۔ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے کردار کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا دورہ دونوں ملکوں میں فاعی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔