شراب کی تیاری،درآمد اور فروخت پرمکمل  پابندی کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

129

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شراب پروزیر اعظم ہاؤس اور گورنرہاؤس میں ڈیوٹی ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہاگیا کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم ہاؤس اورگورنرہاؤس میں شراب پرڈیوٹی ختم کرنے کے حکم پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ شراب کی تیاری، درآمد اور فروخت پرمکمل پابندی عائد کی جائے۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے اس فیصلے کو فوری واپس لیاجائے‘‘۔