ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے غنڈوں کا جماعت اسلامی کے دفتر پر حملہ

561

کراچی:کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں  جماعت اسلامی سندھ کے دفتر پرایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے غنڈوں کے حملے میں  جماعت اسلامی کے پانچ  کارکنان شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او کے100 سے زائد غنڈوں نےفیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی سندھ دفتر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 5 کارکنان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی کارکنان کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان  نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور اس کی عسکری تنظیم کو کے -الیکٹرک کے خلاف کامیاب ہڑتا ل ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے،جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔جو اس بات کا ثبوت ہے کے اہلیان کراچی ایک بار پھر جماعت اسلامی سے امید لگا بیٹھے ہیں۔