وزیراعظم آج نئے اسلام آباد نیشنل ائرپورٹ کا افتتاح کریں گے

102
راولپنڈی( آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نئے اسلام آبادانٹر نیشنل ائرپورٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ ائر پورٹ
3مئی کو مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ائر پورٹ سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ اداروں نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر صبح ساڑھے 9بجے قومی ائر لائن کی پرواز پی کے300کراچی سے نئے اسلام آباد انٹر نیشنل ائر پورٹ پر لینڈ کرے گی جبکہ 10:30 بجے قومی ائر لائن کی عالمی پرواز 701مانچسٹر کے لیے نئے ائر پورٹ سے اڑان بھرے گی۔