نواز شریف کی اسلام آباد آمد میڈیا کوریج پر پابندی لگادی گئی

107

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمدکے موقع پر راولپنڈی پولیس نے نیوز چینلوں کی گاڑیاں ائرپورٹ کے باہر کھڑی کرنے اور میاں نواز شریف کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ راولپنڈی میں میڈیا پر کوریج کی پابندی سٹی پولیس افسر افضال کوثر کی تعیناتی کے فوری بعد لگائی گئی اس حوالے سے افضال کوثر کا کہنا تھا کہ پابندی میں نے نہیں لگائی، آپ سب کو معلوم ہے کہاں سے لگی ہے۔