بہن کے قتل اوربھائی کوزخمی کرنے کے الزام میں7افرادگرفتار

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں گھر کے اندر تیز دھار آلے سے بہن کوقتل اور بھائی کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ،پولیس کے مطابق تفتیش کے لیے مالک مکان اورپڑوسی سمیت 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،مقتولہ رمشا اور ایک مشتبہ شخص کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے ،مقتولہ چندروز قبل ہی ایک فیکٹری میں ملازمت پر لگی تھی، ملازمت ذکی نامی شخص نے دلوائی تھی۔