افغان فوجی وفد کی جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

117

راولپنڈی (اے پی پی) افغان فوج کے وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجی وفد کی قیادت افغان نیشنل آرمی کی 205 کور کے کمانڈر میجر جنرل امام نذر نے کی جبکہ افغان نیشنل آرمی کی 215 کور کے کمانڈر میجر جنرل ولی مہمد بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ سیکورٹی کے امور اور تحفظات بشمول بارڈر سیکورٹی میکنزم اور پاک افغان سرحد کی سیکورٹی اقدامات سے متعلق امور زیر غور آئے۔ دونوں اطراف نے زور دیا کہ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور قابل ستائش کوششوں کے ذریعے امن و استحکام لایا جا سکتا ہے۔