بلوچستان،سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات19 مئی سے ہوں گی

72

اوتھل(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 16مئی سے ہوں گی گرمی کی شدت میں اضافے اور ماہ صیام کے آنے کے باعث محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، بلوچستان کے گرم علاقوں میں سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 16مئی سے شروع ہوں گی جبکہ یکم اگست کواسکول دوبارہ کھلیں گے۔ اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ امسال معمول سے زیادہ گرمی ہونے اور ماہ رمضان کے آنے کی وجہ سے بلوچستان کے گرم علاقوں کے سرکاری اسکول میں چھٹیوں کا فیصلہ کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ پہلے بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے کی جاتی تھیں لیکن امسال بلوچستان میں گرمی کی شدت میں معمول سے کئی گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے اور بارشیں بھی معمول سے انتہائی کم ہوئی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ اور اسکولوں میں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاتھا۔