لاہورمیں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ محفوظ 

155

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو ناگریز وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، طیارہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب گرا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک مکان کی دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی
ہیں۔گر کر تباہ ہونے والا طیارہ الٹرا لائٹ تھا جس نے ائربورن کمپنی کے ہینگر سے پرواز کے لیے اجازت لی تھی، طیارے میں 2پائلٹ تھے، حادثے میں ٹرینر محمد فہیم اور کو پائلٹ ہشام معمولی زخمی ہوئے۔