متحدہ مجلس عمل راولپنڈی کااجلاس کل ہوگا 

135

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ملک محمد اعظم کی اطلاع کے مطابق متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کا ایک خصوصی اجلاس 11 مئی بروز جمعتہ المبارک 5 بجے سہ پہر جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹسید مودودی ؒ بلڈنگ میں ہوگا ۔ جس کی صدارت متحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی کے صدر شمس الرحمن سواتی کریں گے۔