اڈیالہ جیل میں اینٹی ائر کرافٹ گن نصب شکیل آفریدی کی سیکورٹی میں مزید اضافہ 

114

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل پر اینٹی ائر کرافٹ گن بھی نصب کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق حالات کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکورٹی کو مزید موثر کردیا گیا اور جیل کے باہر سیکورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ جیل پر اینٹی ائر کرافٹ گن بھی نصب کردی گئی ہے۔