پرائیویٹ اسکولوں کے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کیا جائے ، ڈاکٹر وسیم اختر

160

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پرائیویٹ اسکولوں کے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کرنے کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کے بجلی کے ٹیرف کو کمرشل سے ڈومیسٹک کیا جائے کیونکہ ان اسکولوں کے اندر غربا کے بچوں کی ایک بڑی تعداد علم حاصل کرتی ہے۔ حکومت اس تبدیلی کو فوری واپس لے اور ٹیرف کو ڈومیسٹک کرنے کے احکامات جاری کرے‘‘۔