اسد اشرف ملک کو اُن کی عوامی خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ

292

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کو اُن کی عوامی خدمات کے صِلے میں انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ اُن کو انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان نے( انجینئر ڈے کے موقع پر) گزشتہ دنوں این ای ڈی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کراچی کے آڈیٹوریم میں دیا گیا۔ جس میں پبلک اور پرائیوییٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور نامور انجینئروں نے بھی شرکت کی۔

جسٹس ذوالفقار احمدسندھ ہائی کورٹ اور برگیڈیئر باصم ،ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کو بھی اُن کی خدمات کے عوض لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ مرحوم جنید جمشید ، عمر منشی اور ظہیر مرزا صاحب کو بھی بعد از مرگ اُن کی اپنے اپنے شعبوں ثقافت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بناء پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا۔ اس موقع پر مشہور عالمی کرکٹر سعید انور کو بھی کرکٹ کے میدان میں گرانقدر خدمات پر ایوارڈ ملا۔

IEP جیوری نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد تمام شخصیات بشمول انجینئر اسد اشرف ملک کو اُن کی بہتر ین عوامی خدمات کے نتیجے میں اُن کی خدمات کو سراہاتے ہوئے IEP ایوارڈ سے نوازا۔

میاں سلطان محمود، سیکریٹری جنرل IEP نے یہ ایوارڈ دیاجبکہ ریجنل صدر پروفیسر صاحبزادہ فاروق احمد اور ڈاکٹر سروش لودھی وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔