روالپنڈی، صحافیوں کا وفد آج 4 روزہ سیاحتی دورے پر چترال روانہ ہوگا

150

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے ضلعی آرگنائزنگ سیکرٹری انعام الحق اعوان نے کہا ہے کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پاکستان ودیگر گورنمنٹ آفیشلز کے اشتراک سے پی ایف سی کے زیر اہتمام کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سینئر اینکر پرسنز، کالم نویسوں اور ایڈیٹرز کا وفد مرکزی صدر ملک محمد سلیمان کی قیادت میں آج 4 روزہ سیاحتی دورے پر وادی کیلاش چترال کے لیے روانہ ہوگا۔ دورے کا مقصد پاکستان کی سیاحت اور قدیم تہذیب وکلچر کو میڈیا کے ذریعے عوام اور دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے علاوہ وادی کیلاش کے ’’جشن چلم جوشی فیسٹیول‘‘ میں شرکت کرنا ہے۔ قبل ازیں لاہور سے راولپنڈی پہنچنے پر پاکستان ٹورازم کی جانب سے وفد کے لیے ناشتے پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نائلہ مقصود، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن مشتاق احمد، ڈی آئی جی پولیس طارق عباس قریشی، صدر نیشنل پریس کلب طارق چودھری، جنرل منیجر ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ مہمان ہوں گے اور وفدکے ارکان کواعزازی شیلڈز دیں گے۔