گجراہ واہ نہر سانگھڑ روڈ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ قابل تشویش ہے ،سرور احمد قریشی

109

نوابشاہ (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی نوابشاہ سرور احمد قریشی نے کہا ہے کہ گجراہ واہ نہرسانگھڑ روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثادت میں اضافہ غیر معمولی اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہیلہٰذا بلدیہ نوابشاہ و دیگر محکمے فوری طور ہر اسپیڈ بریکر تعمیر کرائے۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دل خراش واقعات پر شہر نوابشاہ کی عوام انتظامی غفلت کا شکار ہو رہی ہے لیکن قابل افسوسناک امر یہ ہے کہ بلدیہ نوابشاہ اور دیگر ذمے دار عناصر مسلسل پہلو تہی بدل رہے ہیں اس جانب متعدد مرتبہ شہری انتطامیہ کی توجہ دلوائی جا چکی ہے لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ جماعت اسلامی نوابشاہ کے ذمے داران مطالبہ کرتی ہے کہ گجراہ نہر پر فوری طور پر اسپیڈ بریکر لگائے جائیں تاکہ شہریوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔