عباسی شہید اسپتال میں ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر مشتعل ہو گئے۔

298

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر مشتعل ہو گئے اور ایڈمنسٹریشن بلاک میں رکھی کرسیوں کو آگ لگا دی۔

عباسی شہید اسپتال کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی، جس کے باعث ملازمین طیش میں آگئے اور ایڈمن بلاک میں کرسیوں اور ٹیبل کو آگ لگادی جس کی وجہ سے دروازے اور دیواریں بھی متاثر ہوئیں، جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

انتظامیہ کرسیوں اور ٹیبلوں کو آگ لگانے والے افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کھوج لگانے میں مصروف ہے۔