2 سال بعد بلوچستان معاشی بد حال ہو جائے گا، عبدالقدوس بزنجو

173

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اگر یہی حالت رہی تو آئندہ 2 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے پیسے نہیں ہونگے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، باڑ لگانے سے دہشت گردوں کو روکا جا سکے گا بھارت کی افغانستان میں قونصل خانوں کے بہتات ہے 4 سالوں سے این ایف سی ایوارڈ کا اجرا نہیں کیا, وفاق نے صرف پنجاب کو ترقی دی بلوچستان کو اس کے حقوق نہیں دiے سی پیک کے تحت بھی ہمیں کچھ نہیں ملاہم نے 5ماہ کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات اٹھائے ہیں لیکن بعض معاملات میں بیورو کریسی نے رکاوٹ ڈالی لیکن اب ہم نے وہ نظام متعارف کرا دیا کہ آئندہ بیورو کریسی حکومت کے کسی کام
میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی کیونکہ ہم نے فائلوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا ہے اس سے آئندہ آنیوالی حکومت کو فائدہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں حال حوال پروگرام میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مشیر اطلاعات بلال خان کاکڑ اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کلب کے صدر کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ 2013ء میں جب حکومت بنی تو اس وقت بلوچستان میں امن وامان صورتحال بہت خراب تھی لوگ باہر نہیں نکل سکتے تھے اور نہ ہی سڑکوں پر سفر ممکن تھا لیکن اب صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اس مقصد کے لیے فورسز نے بہت زیادہ قربانیاں دی اب ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کا رویہ بلوچستان کیساتھ درست نہیں ہے اقتدار سے نکل کر فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کو وطیرہ ہے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھائی جائیں،بلوچستان حکومت کا وقت 8 جون تک ہے تاہم نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت جاری ہے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا اپوزیشن اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد ہمیں آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے قربانی دے کر شہر کو بڑی تباہی سے بچایا وہ وقت دور نہیں جب ہم دہشت گردوں کو مکمل ناکام بنا دینگے دہشت گردوں کی بہت سی کا رروائیاں ناکام بنا دی بلوچستان میں دہشتگرد زیادہ پیسے دینے والے تنظیموں کے لیے کام کر تے رہتے ہیں ہماری دعا ہے کہ شہر کا امن لوٹ آئے انہوں نے کہا ہے کہ آواران میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کا رروائیاں جاری ہے امدادی کا رروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔