نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیا، حافظ عبدالرحمن مکی

163

راولپنڈی( آن لائن)جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی نے کہا ہے کہ امریکا ،اسرائیل اور بھارت مل کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں،کشمیر و فلسطین میں روزانہ بیسیوں لاشیں گررہی ہیں،امریکا کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ اپنا سفارت خانہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر منتقل کرے،پاکستان امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے بنا،نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیا،
پاکستان سے بے وفائی کرنے والے نااہل ہو گئے،اللہ تعالیٰ اب پاکستان کو اس کے اصل وارثوں کو حوالے کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہارحافظ عبدالرحمان مکی نےPWD میں افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ سیاست کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ،سیاست کا مطلب کرسی یا اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ سیاست کا مطلب ایک معاشرے کی تشکیل ہے،سیاست انبیاء کا کام ہے جس کا مرکز منبر و مخراب ہے۔رسول اللہ ﷺ نے مسجد نبوی کو سیاست کا مرکز بنایا جہاں سے تمام فیصلے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ عوام الناس میں سے لوگوں کو سامنے لائے گی اور پاکستان سے متشدد سیاست کا خاتمہ کرے گی،پاکستان میں اسلامی نظریاتی سیاست کا نفاذ ہوگا،ملی مسلم لیگ بتائے گی سیاست کیا ہوتی ہے ،۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور گزشتہ ماہ سیکڑوں کشمیری تحریک آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرگئے اور دوسری طرف قبلہ اول کے تحفظ کے لیے سیکڑوں فلسطینیوں نے اپنی جانیں پیش کیں ،عالم اسلام فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے عالمی سطح پرمضبوط آواز اٹھائے ۔