کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی الیکٹرک کے سی ای او سمیت 4 افسروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کراچی میں بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او، چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن افسر، سی ای او ڈسٹری بیوشن اور ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن کو توہین عدالت کینوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
چیئرمین نیپرا اور وائس چیئرمین نیپرا کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔