رمضان گیم شوز: 2 اینکرز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

887

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ماہِ رمضان میں ٹی وی چینلز پر گیم شوز چلانے کے حوالے سے چینلوں کے سربراہان اور شو کے میزبانوں کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر عدالت نے نے اے آر وائی کے شوجیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ اور بول ٹی وی پر پروگرام کرنے والے نیبل کے علاوہ چینلز کے سربراہان کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران پیمرا اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی چینلز کے مالکان اور پروگرام کی میزبانی کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں جو عدالتی حکم کے باوجود انعامی پروگرام چلا رہے ہیں۔