عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا

181

کوئٹہ (آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔ مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری کیا گیا۔ مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی انہیں سول لائن تھانہ میں1992 ء کے قتل کے مقدمے میں نامزدکیا گیا تھے۔