السٹیرکک نے لگاتار سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ایلن بورڈ کا ریکارڈ برابرکردیا

288

تحریر:سید پرویز قیصر
انگلینڈ کے افتتاحی بلے باز الیسٹرکک آسڑیلیا کے ایلن بورڈر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایسا پاکستان کے خلاف لارڈز میں 24 مئی کوشروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرنے کے بعد کیا۔یہ انکا لگاتار153 واں ٹیسٹ تھا۔ ایلن بورڈر نے بھی لگاتار اتنے ہی ٹیسٹ کھیلے تھے۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے الیسٹرکک نے بھارت کے خلاف ناگپور میں مارچ2006 میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جس میں پہلی اننگ میں وہ 60 اور دوسری میں104رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ بیمار ہونے کی وجہ سے انہوں نے اگلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی مگر اسکے بعد وہ لگاتار153 ٹیسٹ کھیلے۔33 سالہ کھلاڑی نے اب تک کل155 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔
ایلن بورڈر نے بھی پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد صرف ایک ٹیسٹ مس کیا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ملبورن میں دسمبر1978 کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مارچ1979 کے بعد سے مارچ 1994تک لگاتار153 ٹیسٹ کھیلے۔ انہوں نے کل156 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے کل101 ٹیسٹ کھیلے ۔ انہوں نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد کوئی ٹیسٹ مس نہیں کیا۔ پہلا ٹیسٹ وہ جنوبی افریقا کے خلاف ہملٹن میں مارچ2004 میں کھیلے تھے جبکہ آسڑیلیا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں فروری2016 انہوں نے اپنا 101 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
لگاتار100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بھارت کے سنیل گواسکر تھے۔ انہوں نے جنوری 1975اور فروری 1987 کے درمیان لگاتار106ٹیسٹ کھیلے تھے۔ سنیل گواسکر نے کل125 ٹیسٹ میچوں میں ٖحصہ لیا تھا�آآسڑیلیا کے مارک وا نے جون 1993 اور اکتوبر 2002 کے درمیان لگاتار107ٹیسٹ کھیلنے کے بعد سنیل گواسکر سے آگے نکل گئے تھے مگر وہ اپنے ہم وطن ایلن بورڈر کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے۔ کل ملاکر دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے128 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی۔
السٹیرکک نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگ میں سب سے زیادہ70 رن بنائے تھے۔ اس اننگ کے اختتام تک انہوں نے جو155 ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی280 اننگوں میں45.82 کی اوسط اور47.02 کے اسڑائیکرریٹ کے ساتھ12098 رن بنائے تھے جس میں32 سنچریاں اور56 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ 8 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہیں رہے ہیں۔ انکا سب سے زیادہ اسکور ہے جو انہوں نے 773 منٹ میں545 بالوں پر33 چوکوں کے ساتھ بھارت کے خلاف برمنگھم میں2011 میں بنایا تھا۔ اس ڈبل سنچری کے علاوہ انگلینڈ کے اس سابق کپتان نے 4 اورڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔وہ11 چھکے اور1396 چوکے لگانے میں بھی کا میاب رہے ہیں۔