اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی آزاد کشمیر کے لیے پانچ روزہ دورے پر روانہ، ناظم کشمیر وگلگت بلتستان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے 

162

لاہور (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی محمد عامر سات روزہ دورے پرکشمیر روانہ ہوگئے۔ محمد عامر اپنے اس دورے میں صوبے بھر کے تنظیمی کام کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ اضلاع، مقامات ا ور ڈویژنز کا بھی تفصیلی دورہ بھی ہوگا، جس میں وہ تمام ذمے داران سے ملاقاتیں کریں گے اور جائزہ بھی لیں گے۔ کشمیر میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ بھی ہوگا۔ اپنے اس دورے میں مختلف بڑے پروگرامات جس میں کتاب میلے، افطارڈنر اور دیگر تنظیمی سرگرمیوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ناظم اعلیٰ جمعیت اپنے اس دورے میں کشمیر بھر کی تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔دورہ رواں ماہ کی اکتیس تاریخ کو اختتام ہوگا۔ ناظم اعلیٰ کے اس دورہ میں اظہار الحق ناظم کشمیر وگلگت بلتستان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔