جمہوری تسلسل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور امیدواراین اے 109 سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے25جولائی کو ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے اعلان خوش کو آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف،غیر جانبدار اور دھاندلی سے پاک انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائے گا۔جمہوری تسلسل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں انتخابی قواعدوضوابط پر سختی سے عمل درآمدکروائے تاکہ ملک وقوم کو بے داغ، باکردار، مخلص اور محب وطن قیادت میسر آسکے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں محب وطن قیادت کافقدان ہے۔ان شاء اللہ یہ خلامتحدہ مجلس عمل کی دیانتدار،جراتمنداور باکردار قیادت پوراکرے گی۔ایم ایم اے مینار پاکستان پر کامیاب جلسہ عام کے بعدملک بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخواہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ70برسوں سے ملک وقوم کوجاگیرداروں،وڈیروں اورسرمایہ داروں نے یرغمال بنارکھا ہے۔ مفاد پرست طبقے کے برسراقتدار رہنے سے ملک میں مسائل کے انبار لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم میں شامل تمام دینی جماعتوں کے قائدین میں سے کسی ایک کانام بھی پانامالیکس، دبئی لیکس ، پیراڈائز لیکس اور قرضے معاف کرانے والوں میں شامل نہیں ہے ۔ ان شاء اللہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دے کر یہ ثابت کردے گی کہ پاکستان کو سیکولراسٹیٹ نہیں بننے دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے احیاسے ملک میں فرقہ واریت،تعصبات اور لسانی سیاست کاخاتمہ ہوگااور پاکستان کادینی ووٹ بینک متحد ہوگا۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں دینی وسیاسی جماعتوں کے اتحاد کو دل کھول کرووٹ دیں۔