ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان ہیں، شمس الرحمن سواتی

132

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی) متحدہ مجلس عمل و جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی سربراہ شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ جوقومیں اپنے محسنوں کی قدرنہیں کرتیں رسوائی ان کا مقدرہوتی ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں، پرویزمشرف نے ان کی تذلیل کا آغازکیا اس کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں آئیں لیکن انہوں نے بھی ان کی عزت کو بحال نہ کیا ، ایٹمی پروگرام کے آغازاورایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے والے ملک وقوم سمیت اس کے دفاع سے بھی مخلص نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ آج رسوائی ان حکمرانوں کا مقدربن چکی ہے ۔ 28مئی یوم تکبیرکے حوالے سے اپنے بیان میں رہنما جماعت اسلامی نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم الیکشن میں کرپٹ ،بددیانت اور چوروں کو مسترد کردے اور ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی عزت کوبحال کرنے کی صلاحیت رکھنے والی دینی اورمحب وطن قوتوں کوووٹ کی قوت سے مضبوط کرے ۔متحدہ مجلس عمل اللہ کی مدد اور عوا م کی قوت سے مضبوط پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی جوملک میں کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ کر یہاں نظام مصطفی ﷺ نافذ کرے گی ۔